Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

راولپنڈی : رات سے جاری موسلادھار بارش کے بعد تمام تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدام کے طور پر چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں موسلادھار بارش اور نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شہر میں تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مسلسل بارش کے باعث ممکنہ سیلاب اور معمولات زندگی متاثر ہونے کے خدشات کے پیشِ نظر راولپنڈی سٹی کی حدود میں تمام اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور بالخصوص پانی جمع ہونے اور سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

شدید بارش کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد نشیبی علاقے بھی زیرِ آب آگئے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

واسا کے مطابق نیو کٹاریاں میں 112 ملی میٹر، شمس آباد میں 75، پیرودھائی میں 50، سیدپور میں 60، گولڑہ میں 106 اور محکمہ موسمیات میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی 24 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 17 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ندیـم ناصر نے متعلقہ محکموں کو شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

نالہ لئی کے کنارے رہائش پذیر شہریوں کو بھی احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

By admin 1