Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

کوئٹہ(یو این اے )ضلع چاغی کے علاقے نوکچاہ میں ریکوڈک منصوبے کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 11 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ریکوڈک منصوبے کی خالی گاڑیوں کو سیکیورٹی حصار میں چاغی سے کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ نوکچاہ کے مقام پر قافلے کو مسلح افراد نے حملے کا نشانہ بنایا۔حملے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ اس دوران مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 11 حملہ آور مارے گئے۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ حملے میں ملوث دیگر افراد اور ان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

By admin 1