Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

لاہور تھانہ گڑھی شاہو  پولیس کی کارروائی، نوسرباز گینگ کے خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان میں خاتون اور اس کا شوہر شامل ہیں،  ملزمان سے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز اور برینڈڈ پرفیومز برآمد کر لئے گئے۔

پولیس کے مطابق  ملزمان بڑے بڑے شاپنگ مالز میں جا کر آن لائن فیک رسیدیں دکھا کر شاپنگ کرتے تھے، مرکزی ملزم گجرات پولیس سمیت لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی، تھانہ نواب ٹاؤن، تھانہ نارتھ کینٹ فراڈ ،چوری کے مقدمات میں مطلوب تھا،جبکہ خاتون ملزمہ بھی تھانہ  نارتھ کینٹ دھوکہ دہی کے مقدمہ میں اشتہاری تھی، ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

By admin 1