Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اس آپریشن میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔  ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

By admin 1