لاہور (26 جولائی 2026): ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی اسکواڈ میں دو بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت دو ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہے اور ٹروبا میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ اسی دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کے لیے دو بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل جو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی ان فٹ ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے تھے، ان کی جگہ پی سی بی نے عبداللہ شفیق کو شامل کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ سعود شکیل جنہیں اسکواڈ کے اعلان کے آغاز سے قبل سلیکشن کمیٹی نے کارکردگی میں تنزلی کی بنیاد پر ڈراپ کر دیا تھا، انہیں بھی بطور اضافی متبادل ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
مذکورہ دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اسکواڈ کا بھی حصہ ہوں گے۔
دونوں ٹیسٹ سیریز آئی سی سی کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2026 کا حصہ ہیں۔