Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

بلوچستان کے 6 اضلاع میں 11 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات 9 اگست کو منعقد ہوں گے، جن کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن بنانے کے لئے ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات ژوب، لورالائی، سبی، قلات، خضدار اور حب کے اضلاع میں ہوں گے، ان 11 نشستوں پرمجموعی طور پر 39 امیدوارمدمقابل ہونگے، جن کے درمیان ووٹوں کے حصول کے لئے سخت مقابلے کی توقع ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ان انتخابات میں مجموعی طور پر 12 ہزار357 رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 6 ہزار 485 مرد جبکہ 5 ہزار 872 خواتین ووٹرزشامل ہیں۔

انتخابی عمل کے لئے مجموعی طورپر17 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے، ان میں 5 مردانہ، 5 زنانہ اور7 مشترکہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں تاکہ تمام ووٹرزکو سہولت کے ساتھ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل، پولنگ عملے کی تعیناتی اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ووٹنگ کا عمل پرامن، شفاف اوربلا تعطل یقینی بنانے کے لئے باہمی رابطہ برقرار رکھا جائے۔

By admin